آج کل ہر کوئی اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنانے کیلئے مختلف اور انوکھے انداز میں ویڈیو ز اور تصاویر لیتا ہے جس کیلئے کوئی ہاٹ بلون پر بیٹھ جاتا ہے تو کوئی سمندر کنارے فوٹو گرافی کرواتاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں ایک دلہن نے اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنانے کیلئے منفرد انداز اپنایا اور عروسی جوڑا پہن کر گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر ویڈیو بنائی جو دلہن کو مہنگی پڑ گئی۔
وائرل ویڈیو سول لائنز کے علاقے میں بنائی جارہی تھی جس دوران ٹریفک پولیس نے دلہن کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روک لیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دلہن کو چلتی گاڑی کے بونٹ پر سوار دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن کو چلتی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھنے پر 15 ہزار کا بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑا جبکہ دلہن کے ساتھ بائیک پر سوار افراد کے ہیلمٹ نہ پہننے پر بھی پولیس نے 1500 کا جرمانہ عائد کیا اور یوں دلہن کو اپنی شادی کے موقع ہر 16 ہزار پانچ سو کا جرمانہ بھرنا پڑا۔


0 Comments